مضامین

خبر پہ شوشہ…سرکاری اسپتال، ناقابلِ بھروسہ

کے این واصف 

ہمارے ملک کے سرکاری اسپتالوں کی شبیہ اچھی نہیں ہے مگر آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (AIIMS) ملک کے بڑے اور قبلِ بھروسہ اسپتال منانے جاتے ہیں لیکن پچھلے دنوں AIIMS کی بھی قلعی کھل گئی۔

 

معروف یوٹیوب چیانل آرٹیکل 19 کی خبر کے مطابق AIIMS گورکھپور کی ڈائریکٹر ڈاکٹر وبھا دتہ کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔فوری AIIMS کی ایمبولنس طلب کی گئی‌ لیکن انھیں علاج کے لیے سرکاری AIIMS میں نہیں بلکہ شہر کے ایک خانگی اسپتال میں داخل کریا گیا یعنی خود AIIMS کی ڈائریکٹر نے اپنے علاج کے لیے AIIMS پر بھروسہ نہیں کیا۔

یہ خبر سنکر ایک لطیفہ یاد آیا کسی رسٹورنٹ میں ایک شخص نے کھانے کے کچھ آئٹمز آڈر کئے۔ کھانا شروع کیا تو محسوس کیا کہ کھانا بہت بے ذائقہ ہے۔ کسی میں شدید مرچ تو کسی میں نمک ندارد۔ ناراض شخص نے ویٹر سے شکایت کی اور کہا کہ تمھاری رسٹورنٹ کا کوئی آئٹم کھانے کے لائق ہی نہیں جاؤ اور ایک چائے ہی لے آؤ۔

 

اس شخص نے چائے کی پہلی چسکی لی اور بھڑک اٹھا کہا یہ کیا رسٹورنٹ ہے چائے تک گرم نہیں۔ جھلّا کر بولا جاؤ اور فوری تمھارے منیجر کو بھیجو۔ ویٹر نے کہا سر آپ کو انتظار کرنا ہوگا منیجر صاحب سامنے والی رسٹورنٹ میں لنچ کرنے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button