انٹر نیشنل
سعودی فضائی دفاعی نظام نے دو بیلسٹک میزائل اور تین ڈرون تباہ کر دیے۔ المالکی

کے این واصف
سعودی دفاعی فضائی نظام نے اتوار کی صبح ریاض کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے جبکہ الشرقیہ ریجن میں تین ڈرون مار گرائے گئے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ریاض کی جانب داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کو انٹرسپیٹ کرکے تباہ کیا گیا جبکہ الشرقیہ ریجن میں ڈرونز کو روکا گیا ہے۔
المالکی کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سعودی عرب میں شہری تنصیبات جن میں ایئرپورٹس اور انرجی انفرا سٹرکچر شامل ہیں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔
حوثیوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سعودی اہداف پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔



