این آر آئی

تلنگانہ کے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری، این آر آئیز کا اہم رول، ریاض سعودی عرب میں شعور بیداری سیشن کا انعقاد۔

تلنگانہ کے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری، این آر آئیز کا اہم رول، ریاض سعودی عرب میں شعور بیداری سیشن کا انعقاد۔

 

حیدرآباد اور اطراف و اکناف کے مضافاتی علاقوں میں جاری رئیل اسٹیٹ کی سرگرمیوں سے واقف کروانے کی غرض سے "تلنگانہ ویلفیر اسوسی ایشن الخُبر”، "گلوبل تلنگانہ فورم” کی جانب سے اور "اِنسات اِنفرا پراجکٹس پرائیوٹ لمیٹیڈ” کے اِشتراک سے شعور بیداری سیشن "اِنسات گلف کنکٹ – 2026″ پروگرام کا انعقاد سعودی عرب کے مختلف اہم شہروں میں جاری ہے۔ شہر الخُبر کے بعد مذکورہ شعور بیداری سیشن گذشتہ ہفتے ریاض میں منعقد کیا گیا۔ شولامال ریاض میں منعقدہ اس سیشن کے ہوسٹ کے طور پر گلوبل تلنگانہ فورم نے ذمہ داری نبھائی۔ گلوبل تلنگانہ فورم پریسیڈنٹ عبدالجبار نے اس سیشن کی صدارت کی

 

جبکہ ” اِنسات اِنفرا پراجکٹس پرائیوٹ لمیٹیڈ” کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد سمیع الدین نے نگرانی کی۔ ڈائرکٹر کمپنی محمد صفی الدین نے رئیل اسٹیٹ پر شعور بیداری کے ضمن میں لکچر پیش کیا، جس کے بعد سوال و جواب سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ صحافی ڈاکٹر آصف علی نے پروگرام کی کاروائی چلائی، جبکہ مدعو کئے گئے مہمانون کو GTF کے ذمہ داروں کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ محمد سمیع الدین نے آخر میں شکریہ ادا کیا۔ اوورسیز ڈائرکٹر ” اِنسات اِنفرا پراجکٹس پرائیوٹ لمیٹیڈ” معاذ عنبر خان اور عابد خان نے خصوصی طور پر اس ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنایا اور کمپنی کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 

اس سیشن میں ریاض، دمام، الخُبر کے علاوہ دیگر شہروں سے تارکین وطن نے شرکت کو یقینی بنایا۔ کمپنی ڈائرکٹرز عبدالعظیم شاہ رخ خان، شیخ فاروق کے علاوہ دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ڈائرکٹر انسات انفرا محمد صفی الدین کے مطابق 20 نومبر جمعہ کو مذکورہ سیشن شہر جدہ میں واقع "اِمپیریم ہال” واقع الرحاب ڈسٹرکٹ میں منعقد کیا جارہا ہے، خواہشمند تارکین وطن مفت رجسٹریشن کے ذریعہ اس پروگرام میں شرکت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button