نیشنل

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عنقریب اضافہ سے متعلق اطلاعات پر حکومت کا اہم بیان

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے جمعرات کے روز اُن خبروں کو یکسر مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ جاری اسمبلی انتخابات کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 25 سے 28 روپے تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

 

وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے ان خبروں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سامنے اس نوعیت کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔

 

وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی بات کہی جا رہی ہے، جو سراسر بے بنیاد ہے۔ حکومت نے واضح کیا کہ ایسی خبریں عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں اور یہ گمراہ کن ہیں۔

 

حکومتی وضاحت کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ حکومت ہند اور آئل پبلک سیکٹر کمپنیوں نے عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باوجود شہریوں کو ممکنہ حد تک راحت فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button