نیشنل

ایک سوامی جی کے آئینہ دکھانے پر چیف منسٹر نے ان کے ہاتھ سے مائیک چھین لیا _ ویڈیو وائرل

بنگلورو _ 27 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک کے وزیر چیف منسٹر بسواراج بومئی نے ایک  تقریب میں ایشوارا ننداپوری سوامی سے مائیک چھین لیا۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو اب وائرل ہوا ہے

بتایا گیا ہے کہ سوامی جی نے جمعرات کو بنگلورو کے مہادیو پورہ میں ایک تقریب میں محکمہ سیول سپلائی کی تقریب میں عوامی منتخبہ نمائندوں پر تنقید کی اس تقریب میں چیف منسٹر بسواراج بومئی بھی موجود تھے ۔ سوامی جی نے حلقہ میں سیلاب کی تباہی اور انفراسٹرکچر کی کمی کا بھی  ذکر کیا۔اس کے سیاسی قائدین ذمہ دار ہیں انہوں نے سیاستدانوں بالخصوص حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر تقریب میں موجود چیف منسٹر  فوراً چوکس ہو کر سوامی جی سے مائیک چھین لیا۔اور خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے واضح کیا کہ وہ یقین دہانیاں کرانے والے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لیے فنڈز جاری کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button