جنرل نیوز

جناب سید لیاقت اللہ وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

حیدرآباد یکم نومبر( اردو لیکس) جناب سید لیاقت اللہ ایس اے ریاضی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حسینی علم (بہادر پورہ زون) ولد جناب سید اسد اللہ صاحب مرحوم موظف اسسٹنٹ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی 31 اکتوبر2026ء کو وظیفہ حسن

 

خدمت پر سبکدوش ہو گئےموصوف کا پہلا تقرر نومبر 1997 ء میں گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول جنگم میٹ پر عمل میں آیا تھا بعد ازاں ترقی پر ان کا بحیثیت اسکول اسسٹنٹ اگست 2000ء میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عمدہ بازار پر تبادلہ عمل میں آیا اس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول مغلپورہ 1 اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ (روبرو مسجد حافظ ڈنکا )پر بھی نمایاں خدمات انجام دیں

 

اپنی منکسر المزاجی اور خوش اخلاقی کے باعث وہ طلبہ اور اساتذہ برادری میں کافی مقبول رہے اس سلسلے میں ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوئی ڈپٹی ای او جناب بہادر پورہ زون جناب آر سمن’ڈپٹی آئی او ایس بہادر پورہ نمبر ون کے یادگری’ محترمہ ٹی مادھوی ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حسینی علم ‘ محترمہ تسنیم ممتاز’ ‘محترمہ شبانہ تبسم’ محترمہ ثروت خلیل’ محترمہ حبیب فاطمہ’ محترمہ طاہرہ نسرین’محترمہ حقانی بیگم’ محترمہ جمیلہ بیگم’ محترمہ مادھوری ٹھاکر’ محترمہ شیوا رنجنی

 

جناب محمد افتخار الدین’ جناب محمد اقبال’ جناب محمد واجد علی ‘جناب محمد حسام الدین ریاض ‘جناب محمد صلاح الدین’ جناب سید اصغر شرفی’ جناب خواجہ طاہر اللہ ‘جناب واجد صدیقی’ جناب ارشد صدیقی’ قاری عبدالمنان ‘جناب بشارت اللہ شریف ریٹائرڈ پرنسپل’ جناب وحید اللہ شریف’ جناب محمد ذاکر علی جونیئر اسسٹنٹ’جناب محمد عبدالمقتدرکے علاوہ دیگر اساتذہ اور اساتذہ انجمنوں کے عہدید اروں نے مبارک باد دی

 

اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا محترمہ وسیم سلطانہ صاحبہ (جی پی ایس پداگوڑہ ) ‘سید مجیب اللہ عمران ‘سید کرامت اللہ کامران اور سید اسد اللہ عبدالرحمن نے مہمانوں سے اظہارتشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button