جرائم و حادثات

آم کھانے کے بعد دوسری بہن بھی فوت، حیدرآباد میں پراسرار واقعہ۔ پولیس مصروف تحقیقات

حیدرآباد:آم کھانے کے بعد دوسری بہن بھی فوت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ بڑی بہن بھونیشوری (17) پیر کے روز فوت ہوگئی جبکہ چھوٹی بہن سندھیا (10) منگل کو دورانِ علاج فوت

 

ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر سے تعلق رکھنے والے وائجناتھ اور اندومتی وٹھل واڑی علاقے میں مقیم ہیں۔

 

پولیس نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی رشتہ دار رینوکا گھر آنے کے دوران نارائن گوڑہ میں واٹر بورڈ)کے قریب سے آم خرید کر لائیں۔ ان آموں کو اندومتی اور ان کی چار بیٹیوں نے کھایا تھا۔اتوار کی شام آم کھانے کے بعد پانچوں افراد کو اچانک قے

 

اور دست کی شکایت شروع ہوگئی جس پر انہیں علاج کے لیے کاچی گوڑہ کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔علاج کے دوران وائجناتھ کی تیسری بیٹی بھونیشوری (17) فوت ہوگئی جبکہ اس کی بہن سندھیا (10) بھی منگل کے روز جانبر نہ

 

ہو سکی۔ متوفیہ لڑکیوں کے ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اندومتی اور ان کی دو دیگر بیٹیاں ابھی زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

پولیس کو شبہ ہے کہ سمیت غذا سے ان کی موت ہوئی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button