مبارکباد

نارائن پیٹ میں تقریبِ بسم اللہ خوانی 

 

نارائن پیٹ: 11 جون (اردو لیکس)نارائن پیٹ کی معروف و معزز شخصیت جناب الحاج عبدالمجید چاند مرحوم کے نبیرہ اور محمد تقی چاند کے فرزندِ عبداللہ چاند عرف حیدر کی تقریبِ بسم اللہ خوانی نہایت عقیدت، وقار اور روحانی ماحول میں ان کے مکان موقوعہ محلہ باہر پیٹ، نارائن پیٹ میں منعقد ہوئی۔

اس مبارک و مسعود موقع پر شہر کے ممتاز و معزز بزرگ حافظ قرآن جناب حافظ محمد عبد القیوم وڈوان خطیب و امام مکہ مسجد نارائن پیٹ نے ننھے بچے کو نزول قرآنِ مجید کی ابتدائی آیات پڑھوا کر بسم اللہ خوانی کی رسم ادا کروائی۔ اس موقع پر قرآنِ کریم کی تعلیم و تربیت، دینی شعور اور اسلامی اقدار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نومولود نسل کی دینی تعلیم و تربیت کے حوالے سے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

تقریب میں شہر کی ممتاز دینی و علمی شخصیات، علماء کرام، حفاظِ کرام اور معززینِ شہر نے شرکت فرما کر تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔ شرکاء میں الحاج محمد یوسف مسعودی, مولانا حافظ و قاری مفتی محمد شفاعت علی نظامی، مولانا حافظ و قاری محمد فاروق بن مخاشن، حافظ چاند پاشاہ لیکچر گورنمنٹ کالج, حافظ محمد تقی، مولانا حافظ و قاری محمد وسیم اکرم پٹیل، مولانا حافظ و قاری محمد شمس الدین قادری، مولانا حافظ و قاری محمد سفیان احمد تاج، حافظ محمد تقی تاج ,حافظ محمد عثمان چاند، سمیت دیگر معزز علماء، عزیز و اقارب اور احباب شامل تھے۔

اس موقع پر مہمانوں کا استقبال عبداللہ چاند کے تایا غلام دستگیر چاند اور چاچا حافظ محمد صادق چاند (نمائندہ اردو لیکس) نے کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button