تلنگانہ

حیدرآباد میں گنیش جلوس پرامن طوپر جاری

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں گنیش جلوس پر امن طور پر جاری ہے ۔ تاحال کہیں سےبھی طرح کے ناخشگوار واقعہ کی اطلاعات حاصل نہیں ہوئیں۔ گنیش جلوس ریاستی دارالحکومت حیدرآباد اورتلنگانہ کے کئی اضلاع میں جاری ہے۔ وسرجن چہارشنبہ کی صبح تک جاری رہے گا۔

 

حیدرآباد کے پرانے شہر کے مضافات میں واقع بالاپور سے مرکزی جلوس تقریباً 18 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے پرانے شہر سے گزر کر حسین ساگر میں اپنی آخری منزل پر پہنچے گا۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے وسرجن کے عمل کے لیے تقریباً 360 کرینوں کو تیار رکھا ہے۔وسرجن کے مقامات پر 25,000 سے زیادہ پولیس ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔حیدرآباد میٹرو اور ایم ایم ٹی ایس بھی وسرجن کی تقاریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے مزید ٹرپس چلارہی ہیں۔ریاستی حکومت نے حیدرآباد اور متصل رنگا ریڈی اور میڑچل ملکاجگری اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 

شہر میں کئی اہم راستوں خاص طورپر گنیش جلوس کے گزرنے کے راستہ پر ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق وسرجن کا عمل اب تک کسی بھی ناگہانی واقعہ سے پاک رہا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button