نیشنل

آن لائن کیس کی سماعت کے دوران اچانک فحش ویڈیوس چلنے لگے۔ دہلی کی عدالت میں واقعہ

نئی دہلی: آن لائن کیس کی سماعت کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ دہلی ہائی کورٹ میں پیش آیا جہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران اچانک اسکرین پر فحش ویڈیوس چلنے لگے۔

 

یہ واقعہ دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی بنچ میں اس وقت پیش آیا جب ایک کیس کی سماعت وی سی (ویڈیو کانفرنسنگ) کے ذریعے جاری تھی۔ دورانِ سماعت متعدد بار اسکرین پر فحش مواد ظاہر ہواجس کے باعث حکام نے فوری طور پر کارروائی روک دی۔سماعت دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی گئی تاہم دوبارہ دو مرتبہ اسی طرح کا فحش مواد اسکرین پر دکھائی دیا۔

 

بعد ازاں ایک پیغام بھی ظاہر ہوا جس میں لکھا تھا کہ "آپ ہیک ہو گئے ہیں”۔ اس کے بعد مکمل طور پر ورچوئل سماعت روک دی گئی۔پولیس کو شبہ ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے سسٹم میں داخل ہو کر یہ ویڈیوس چلائیں۔

 

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ "شریدر سرنو بت” اور "شِتجیت سنگھ” نامی دو لاگ اِن اکاؤنٹس سے فحش مواد چلایا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button