نیشنل
مرکزی سرکاری ملازمین اور پنشنرس کے ڈی اے اور ڈی آر میں 3 فیصد اضافہ

نئی دہلی، 28 اکتوبر (اردو لیکس ڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں مرکزی سرکاری ملازمین اور پنشن یافتگان کے لیے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) اور مہنگائی راحت (ڈی آر) میں 3 فیصد اضافے کو منظوری دی گئی۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے اس فیصلے کی اطلاع دی۔
اس اضافے کے بعد مہنگائی بھتہ 60 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہو جائے گا۔ اضافے کی شرح یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ اس فیصلے سے مرکزی حکومت کے خزانے پر سالانہ 10,016 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔




