انٹر نیشنل
غزہ میں قتل عام جاری مزید 64 فلسطینی شہید-104 زخمی

نئی دہلی: اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں چار خاندانوں کا قتل عام کیا جن کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 41,084 فلسطینی شہید اور 95,029 زخمی ہوئے ہیں۔وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے
جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔