تلنگانہ

سینئر صحافی کے۔ وراحت علی صدر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ، کو ’دکشن وکاس 2026‘ ایوارڈ سے نوازا گیا

 

حیدرآباد/کاماریڈی25/ نومبر(سید کوثر علی کی رپورٹ)صحافت اور سماجی خدمات کے میدان میں کئی دہائیوں سے نمایاں خدمات انجام دینے والے تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی یو ڈبلیو جے) کے ریاستی صدر سینئر صحافی کے۔ وراحت علی کو باوقار ’’دکشن وکاس 2026‘‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

 

جنوبی ہند کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں مقام حاصل کرنے والی 12 ممتاز شخصیات کو ایک قومی میڈیا ادارے کی جانب سے یہ ایوارڈ پیش کیے گئے۔ صحافت اور سماجی شعبوں میں وراحت علی کی طویل عرصے سے جاری خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس باوقار اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔

 

چہارشنبہ کو حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع ریڈیسن بلو ہوٹل میں قومی میڈیا ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی تقریب میں ریاستی وزیر زراعت و مارکٹنگ تملا ناگیشور راؤ اور ریاستی وزیر آبپاشی و امورِ آب پاشی اتم کمار ریڈی کے ہاتھوں وراحت علی نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

 

کئی دہائیوں سے صحافتی اور سماجی میدان میں سرگرم وراحت علی کو قومی میڈیا ادارے کی جانب سے اس باوقار اعزاز سے نوازا جانا تلنگانہ کی صحافتی برادری کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے وائس چیئرمین فہیم قریشی، تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین عظمت اللہ خان، زی سلام ٹی وی کے ایڈیٹر طارق فرید، ترجمان تلنگانہ کے ایڈیٹر جناب قادر فیصل صاحب ، سینیر صحافی جناب محمود ایڈیٹر جنوبی سہارا حیدرآبادصفحہ زی تلگو چینل کے ایڈیٹر بھارت،مسٹر رجنی کانت صدر ضلع TUWJ (IJU)ضلع کاماریڈی، سیدکوثرعلی فریلانس جرنلسٹ ضلع نائب صدر TUWJ (IJU) ضلع کاماریڈی، کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button