بزنس

صرف 2 دنوں میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ

نئی دہلی: چند روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں چند روز تک کمی کے بعد اب دوبارہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

 

شادیوں کا سیزن اختتام کے قریب ہے ایسے میں سونے کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ خریداروں کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔تازہ ترین قیمتوں کے مطابق 24 کیرٹ کے 10 گرام خالص سونے کی قیمت میں 1,240 روپے کا اضافہ ہوا ہے

 

جس کے بعد قیمت بڑھ کر 1,27,800 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح زیورات بنانے میں استعمال ہونے والے 22 کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,150 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 1,17,150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ پورے ہفتے سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ دیکھی گئی

 

لیکن رواں ہفتے کے آغاز کے صرف دو دنوں میں ہی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ صرف دو دنوں کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,500 سے 2,720 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے باوجود چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ مستحکم ہے۔ فی الحال بازار میں ایک کلو چاندی کی قیمت 1,75,000 روپے برقرار ہے۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button