نیشنل

سومیش کمار نے والنٹیری ریٹائرمنٹ لے لیا !

امراوتی _ 16 فروری ( اردولیکس) آندھرا پردیش کیڈر کے سینئر آئی اے ایس افسر اور تلنگانہ حکومت کے سابق چیف سکریٹری سومیش کمار نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے ان کی درخواست منظور کر لی ہے۔ گزشتہ ماہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے   سومیش کمار کی خدمات کو آندھرا پردیش منتقل کردی تھی جس پر تلنگانہ حکومت نے انہیں  چیف سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا تھا  وہ 12 جنوری کو امراوتی پہنچ کر  اے پی کیڈر کے سینئر عہدیدار کی حیثیت سے رپورٹ کی ۔ انہیں اے پی حکومت کو اطلاع دیئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن انہیں ابھی تک پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے ۔ کافی انتظار کے بعد سومیش کمار نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لیے درخواست دے دی اور ان کی درخواست منظور کر لی گئی ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button