راہل گاندھی کے قافلے کو حادثہ – پانچ کاروں اور ایمبولنس میں ٹکر، کانگریس قائد محفوظ

اتر پردیش: مشرقی اتر پردیش میں واقع پوروانچل ایکسپریس وے پر اپوزیشن قائد اور رکن پارلیمنٹ رایول گاندھی کے قافلے کو حادثہ پیش آیا۔ ایک کیس کے سلسلے میں عدالتی سماعت میں شرکت کے لیے سلطان پور جاتے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ قافلے کی پانچ گاڑیاں اور ایک ایمبولنس آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کانگریس کارکنوں اور حفاظتی عملے کے بعض افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم راہول گاندھی محفوظ رہے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایکسپریس وے پر سفر کے دوران قافلے کی گاڑیاں اچانک ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، قافلے کی گاڑیاں تیز رفتاری کے دوران آپس میں ٹکرائی تھیں، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔
حادثے کے فوراً بعد قافلے میں شامل حفاظتی عملے اور پولیس عہدیداروں نے صورتِ حال کو سنبھالا۔ راہل گاندھی کے محفوظ ہونے کی تصدیق کے بعد راحت کی سانس لی گئی۔ ضروری حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ان کا قافلہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔ پولیس حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔




