نیشنل

سرکاری حکام کوفون پرہیلو نہیں وندے ماترم کہنا ہوگا۔ مہاراشٹرا حکومت کا فیصلہ

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کے بعد کئی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اب وزیر ثقافت سدھیر منگنٹیوار نے اعلان کیا ہے کہ مہاراشٹر کے سرکاری دفاتر میں سرکاری ملازمین جب فون اٹھائیں گے تو ہیلو کے بجائے ‘وندے ماترم’ کہیں گے۔

منگنٹیوار نے یہ اہم فیصلہ ثقافتی امور کا وزیر بننے کے فوراً بعد لیا ہے۔ وزارت کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا ساتھ ہی منگنتیوار نے یہ بھی کہا کہ آج اس کی شروعات مہاراشٹر سے ہو رہی ہے بعد ازاں اسے ملک بھر میں اپنایا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج تک انگریزوں کا دیا ہوا لفظ استعمال ہوتا رہا ہے۔ فون اٹھاتے ہی میں ‘ہیلو’ کہتا ہوں۔

انہوں نے یہ لفظ اس وقت دیا تھا جب یہ ملک غلام تھا اس لیے آج میں وزارت ثقافت کے وزیر کی حیثیت سے پہلے فیصلے کا اعلان کر رہا ہوں اب کوئی ہیلو نہیں کہے گا، بلکہ وندے ماترم کہے گا۔ وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں سرکاری حکم نامہ 18 اگست تک جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button