تلنگانہ

ایک لڑکی نے میرے بیٹے کا اغوا کرلیا۔ حیدرآباد میں ایک باپ انسانی حقوق کمیشن سے رجوع

حیدرآباد: انسانی حقوق کمشن سے رجوع ہوتے ہوئے ایک شخص نے شکایت کی کہ اس کے بیٹے کا ایک لڑکی نے اغوا کرلیا ہے اور وہ اسے ان سے ملاقات سے روک رہی ہے۔ شہرکے علاقہ سدرشن نگرسے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی شکایت میں کہا کہ اس تعلق سے جون میں گچی باولی پولیس اسٹیشن میں شکایت دج کروائی گئی، اس شخص کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے الیکس کا جوتی نامی لڑکی نے اغوا کرلیا ہے اور27 جون کو اس نے ان کے بیٹے کے ساتھ شادی کرلی۔ قبل ازیں پولیس نے ان دونوں کو طلب کیا تھا تاہم دونوں بالغ ہونے کی وجہہ سے ان کا بیان قلمبند کرکے انھیں بھجوادیا گیا۔ نوجوان نے پہلے بھی تحریری طورپرپولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا تھا کہ اس کا کسی نے اغوا نہیں کیا ہے۔ تازہ طورپراپنے بیٹے کے مستقبل کا حوالہ دیتے ہوئے بابوراو انسانی حقوق کمیشن سے رجوع ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button