محمد مجاہد علی کو اردو میں ڈاکٹریٹ
حیدرآباد. 6 مئی(پریس نوٹ)کنٹرولر امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب محمد مجاہد علی ولد محمد امجد علی سینئر پروڈیوسر گریڈ ون مانو کو فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے. ڈاکٹر محمد مجاہد علی نے اردو تھیٹر کے فروغ میں حیدرآباد کا حصہ موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے زیر نگرانی مکمل کیا.
اس تحقیقی مقالے کے مختلف ابواب میں ڈراما اور تھیٹر کا فن اردو تھیٹر کا ارتقاء حیدرآباد میں آزادی سے قبل اور آزادی کے بعد اردو تھیٹر کا فروغ اور تھیٹر سے وابستہ اہم فنکاروں اور اداروں کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے اس تحقیقی کام میں ڈاکٹر محمد مجاہد علی نے اردو تھیٹر سے وابستہ شخصیات کے انٹرویو بھی شامل کئے ہیں
. ڈاکٹر محمد مجاہد علی کے پی ایچ ڈی وائیوا کے ممتحن ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر اردو اندرا پریا درشنی کالج اور ڈاکٹر شیخ سلیم موظف اسوسی ایٹ پروفیسر اردو انوارالعلوم کالج اور پروفیسر سی کاسم انچارج صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی تھے. ڈاکٹر محمد مجاہد علی کو اردو میں ڈاکٹریٹ ملنے پر اساتذہ اردو ڈاکٹر محمد ناظم علی پروفیسر محمد اسلم فاروقی. ڈاکٹر محمد مشتاق ڈاکٹر زیبا انجم ڈاکٹر شوکت فہیم ڈاکٹر سید آصف علی ڈاکٹر محمد مقبول حسین ڈاکٹر ڈاکٹر شفیع الدین ظفر ڈاکٹر شیخ سراج الدین محسن خان ڈاکٹر تبسم آرا ڈاکٹر فریدہ بیگم ڈاکٹر سعدیہ سلیم اہل خانہ و دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے.
ڈاکٹر محمد مجاہد علی نے اردو یونیورسٹی مانو میں 17 سال اور دوردرشن میں 18 سال میڈیا سے متعلق شعبہ جات خدمات انجام دی ہیں.اردو انگریزی تلگو کشمیری نیوز بلیٹن کی تیاری اور دوردرشن کے مقبول سیرئیل انجمن اور چمیلی کے پروڈکشن میں خدمات انجام دی ہیں.



