ووٹر لسٹ سے نام غائب، مگر انتخابات جیت کر ایم ایل اے بن گئے — بنگال میں حیران کن سیاسی واقعہ

کولکتہ – مغربی بنگال کے فرکا اسمبلی حلقہ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کے دوران ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک شخص کا نام ووٹر لسٹ سے حذف ہونے کے باوجود وہ بعد میں انتخابات جیت کر ایم ایل اے بن گیا۔
موطاب شیخ، جو اس بار کانگریس کے امیدوار کے طور پر میدان میں تھے، نے فرکا حلقے سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم انتخابی عمل سے قبل ایس آئی آر کے دوران ان کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔ اس صورتحال کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ ٹربیونل سے رجوع کیا۔
جس پر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم کے بعد انہیں کولکاتا میں قائم اپیلیٹ ٹربیونل سے رجوع کرنے کی اجازت ملی۔
5 اپریل کو کولکتہ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے، جو ووٹر لسٹ سے نام خارج کئے جانے کے خلاف اپیلیں سننے کے لیے قائم کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہدایت دی کہ موطاب شیخ کو مرشدآباد میں اضافی فہرست کے ذریعہ باقاعدہ ووٹر قرار دیا جائے۔ یہ اس ٹربیونل کا پہلا فیصلہ تھا۔
انتخابات کے پرچہ نامزدگی کے آخری وقت سے کچھ دیر قبل ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کا ووٹ کا حق بحال کر دیا، جس کے بعد انہوں نے فوراً فرکا حلقے سے اپنا نامزدگی فارم داخل کیا۔
انتخابات کے دوران انہوں نے اپنے قریبی بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سنیل چودھری کو 8 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی اور ایم ایل اے منتخب ہو گئے۔



