این آر آئی

اموبا ریاض کا کنور دانش ایم پی کے ساتھ انٹر اکٹیو سشن

ریاض ۔ کے این واصف

علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز (المنائی) اسوسی ایشن ریاض (اموبا) نے کنور دانش علی، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) کے ساتھ گفت و شنید کے ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ جس میں حالات حاضرہ پر اسوسی ایشن کے ارکین اور دیگر نے رکن پارلیمنٹ سے دو بدو تبادلہ خیال کیا۔ کنور دانش یوپی کے حلقہ پارلیمنٹ امروہا کی نمائیندگی کرتے ہیں۔
اموبا کے صدر محمد ارشد علی خاں کے ارسال کردہ پریس نوٹ کے مطابق یہ اجلاس اسوسی ایشن کے اس سلسلہ کا حصہ تھا جس مین انڈین کمیونٹی کے مسائل پر غور و خوص کیا جاتا ہے۔ صدر ارشد علی نے خیر مقدم کرتے ہوئے مہمان کا تعارف اور اسوسی ایشن کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی جبکہ نائب صدر محترمہ ثمینہ مسعود نے گلدستے پیش کئے۔
جس کے بعد سرکردہ علیگز اور تنظیم کے ارکان عاملہ نے کنور دانش سے سوالات کئے۔ اس اجلاس میں ماڈریٹر کے فرائض فیصل زبیری نے انجام دئیے۔ کنور دانش نے اجلاس مین پیش کردہ مسائل کی نمائیندگی کا تیقن دیا۔ اس موقع پر ارشد علی خاں نے اسوسی ایشن کی جانب سے مہمان کو یادگاری مومنٹو پیش کیا۔ اسوسی ایشن کے اراکین سعد بن محمد، ڈاکٹر صبا انصاری، مسز زیبا مسعود اور امان الحق نے انتظامات کی نگرانی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button