تلنگانہ

پولیس کے spelling کیا ہیں؟ تلنگانہ کے وزیر کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: تلنگانہ کے ایک وزیر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہاہے جس میں وہ پولیس کی اسپیلنگ spelling پوچھتے نظر آرہے ہیں۔ کل (پیر) کو ریاستی وزیر ملاریڈی نے میڑچل ضلع کے شاہ میر پیٹ منڈل میں جینوم ویلی میں نو تعمیر شدہ پولیس اسٹیشن کے عمارت کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں پولیس نے تجویز پیش کی کہ افتتاح سے متعلق کچھ وہاں کی رجسٹر بک میں لکھی جائیں۔

 

وزیر نے قلم اٹھایا اور پوچھا کہ کیا لکھوں؟ پولیس نے تجویز پیش کی کہ اس تاریخ کو پولیس اسٹیشن کا افتتاح ہوا لکھیں جس پر وزیر نے پوچھا کہ پولیس کے اسپیلنگ کیا ہے، یہ سن کر پولیس اور عوامی نمائندے حیران رہ گئے۔ ملازم پولیس نے اسپیلنگ بتائی۔اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ بہت سے صارفین سوال کر رہے ہیں کہ وہ ریاست کے وزیر ہوتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے اسپیلنگ نہیں جانتے ہیں۔ اگر وزیر کا یہ حال ہے تو دوسرے ایم ایل اے اور کارپوریٹروں کا کیا حال ہوگا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button