جنرل نیوز

کوہیر میں 85 مستحق طلباء میں چپلوں کی تقسیم، اسلم زید کی سماجی پہل

کوہیر 19 اگسٹ ۔ جناب اسلم زید نمائندہ کونسلر وارڈ نمبر 15بلدیہ کوہیر کی جانب سے ایم پی پی ایس بوائز اسکول کے مستحق طلباء میں چپلوں کی تقسیم کی اس موقع پر اسلم زید نے بتایا کہ علم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بنیادی سہولت فراہم کرنا چاہیے

 

کیونکہ یہ طلباء ہمارا مستقبل ہیں آج افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ کوہیر کےقلب شہر میں واقع اس اسکول کی حالت ابتر ہے کہ طلباء کو راستہ چلتے وقت کئی ایک مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے بغیر چپل کے راستہ چلنے میں جو دشواریں پیدا ہوتی ہے

 

طلباء کو پوچھ سکتے ہیں آج ہم لوگ غیر ضروری رسم و رواج اور بےجا رسومات پر لاکھوں روپے خرچ کر رہے ہیں اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے اسلم زید نے مزید بتایا کہ اس اسکول کے 85 طلباء جو بغیر چپلوں کےتھے ان کو چپلیں تقسیم تقسیم کیا گیا ہے

 

اس موقع پر واجد ذبی۔محمد عمران ایڈوکیٹ۔سیدعظمت۔ محمد سراج الدین خرگوش۔محمد یاسین۔حسین سکندر کے علاوہ اساتذہ وغیرہ موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button