بزنس

پکوان گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی لانے کی پالیسی کو مرکزی کابینہ کی منظوری

مرکزی کابینہ نے آج گھریلو گیس کی قیمتوں سے متعلق نظر ثانی شدہ رہنما ہدایات کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ آج شام نئی دلی میں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ قدرتی گیس کی قیمت، بھارت کے خام تیل سے متعلق مجموعہ کے ماہانہ اوسط کا دس فیصد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد، قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانا اور تیل پیدا کرنے والوں کو مارکیٹ کے غیر موافق اتار چڑھاو  کے خلاف خاطر خواہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ یہ پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے ترغیبات بھی فراہم کرے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button