انٹر نیشنل

ہند۔نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ۔بارش کی وجہہ سے ٹاس میں تاخیر

نئی دہلی: ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچآج ویلنگٹن کے اسکائی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بارش کے باعث ٹاس وقت پر نہیں ہو سکا۔ ٹاس ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر12 بجے ہونا تھا۔ بارش کچھ دیر پہلے تھم گئی تھی لیکن اب ایک بار پھر شروع ہونے کی خبر ہے۔ روہت شرما کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کمان ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں ہے۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ٹیم انڈیا انگلینڈ سے ہار کر باہر ہو گئی تھی اور نیوزی لینڈ پاکستان سے ہارنے کے بعد باہر ہو گئی تھی۔ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ وی وی ایس لکشمن یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button