تلنگانہ

معاشی پریشانی دور کرنے کے نام پر خواتین کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنانے والا نقلی بابا حیدرآباد کے پرانے شہر میں گرفتار

حیدرآباد _ 4 دسمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر میں پولیس نے ایک نقلی بابا کو گرفتار کرلیا جو جادو ٹونا کرنے اور غربت کو دور کرنے کا یقین دلاتے ہوئے خواتین کو برہنہ کرتا  اور  ان کی تصاویر اور ویڈیوز لیتا تھا

پرانے شہر کی چندرائن  گٹہ پولیس نے جال بجھا کر نقلی بابا کو گرفتار کیا ہے جو غریب خواتین کی برہنہ تصاویر لے کر بلیک میل کر رہا تھا. بتایا جاتا ہے کہ یہ فرضی بابا بسواکلیان سے تعلق رکھنے والے ایک اور بابا کو خواتین کی عریاں تصویریں بھیج رہا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جعلی بابا کے فون میں خواتین کی 500 تک عریاں تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق بیدر بسواکلیان کا سید حسین (35) پیشہ  سے لاری ڈرائیور ہے۔ اور  کچھ عرصہ قبل سید حسین نے پرانے شہر کے بارکس  علاقے میں منتقل ہوا۔اور  یہاں ایک روحانی علاج شروع کیا ۔ اس نے غریب مسلم خواتین کو نشانہ بنایا کرتا تھا وہ بھولی بھالی خواتین کو ان کے مسائل حل کرنے ،معاشی پریشانی دور کرنے اور اس کی بات ماننے پر گھر میں  پیسے کی بارش کروانےکایقین دلایا کرتا تھا جس پر کئی خواتین اس کے پاس آتی تھی اور وہ ان کی تصاویر لیتا تھا

 

معلوم ہوا ہے کہ ان کی عریاں تصویریں گلبرگہ کے ایک جادوگر غلام کو بھیجی جارہی تھیں۔ اس کی ہدایات اور مشورے کے مطابق وہ خواتین کی عریاں تصاویر سے انھیں  بلیک میل کرتا تھا۔ سید حسین کی اس حرکت کو منظر عام پر لانے کے لئے ایک خاتون نے ایک این جی او چلانے والی خاتون کی مدد لی اس خاتون نے پولیس کو اطلاع دے کر پولیس اہلکاروں کے ساتھ نقلی بابا کے مکان پہنچی ، انہوں نے اس کی چالوں پر یقین کرنے کا ڈرامہ کیا۔ جیسے ہی اسے کمرے میں لے جایا گیا تو  پولیس نے سید حسین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ چندرائن گٹہ پولیس نے سید حسین کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ چندرائن گٹہ کے انسپکٹر کے این پرساد ورما نے کہا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور ابھی پوری تفصیلات معلوم ہونا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button