جنرل نیوز

عکاشہ ویلفیر سوسائٹی کریمنگر کی جانب سےدس روزہ تربیتی سمر کیمپ کے اختتام پرطلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم

عکاشہ ویلفیر سوسائٹی کریم نگر کی جانب سےدس روزہ تربیتی سمر کیمپ کے اختتام پرطلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی.

 

آج 20/مئی 2026ء بروز چہارشنبہ بمقام نواب انٹرنیشنل اسکول کشمیرگڈہ کریمنگر میں سمر کیمپ کا اختتامی جلسہ منعقد ہواجس میں طلباء نے عید کی نماز اور جنازے کی نماز کا مظاہرہ کئے( واضح رہے کہ اس کیمپ میں عیدین اور جنازےکی نماز وضووغیرہ کی عملی مشق کرائی گئی تھی) اس موقع پر جناب افضل محی الدین صاحب (شاہین کالج) جنابخواجہ فصیح الدین صاحب (کرسپانڈنٹ نواب اسکول)جناب ڈاکٹر محمدشعیب الدین صاحب ( صدرعکاشہ سوسائٹی کریمنگر) نے طلبا کو عصری تعلیم ودینی تعلیم میں دلچسپی لینے کو کہا(واضح رہے کہ اس کیمپ میں دس دن نماز وضو وغیرہ کی عملی مشق کرائی گئی تھی)صدر محترم مفتی محمدیونس القاسی صاحب نے اس نوعیت کے تربیتی کیمپ کو سراہا، اور کہا کہ شہرمیں جگہ جگہ ایسے کیمپ منعقد ہونے چاہئے سرپرست حضرات کو توجہ دلائی کہ مکاتب میں اپنےبچوں کوضروربھجائیں،

 

جس سے بچوں کو دینی علم ملے گا اور عقائد درست ہونگے،مفتی صاحب کے خطاب کےبعد طلباء میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئ، اس موقع پر جناب سرور شاہ بیابانی صاحب عکاشہ سوسائٹی مطہر الدین حافظ عبدالمجید اشتیاق اظہار حسین اراکین عکاشہ موجود تھے قاری محمد مظہرعلی نے جلسہ کی کاروائی چلائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button