تلنگانہ اور آندھرا میں شدید گرمی کی لہر ۔ نرمل سب سے زیادہ گرم

حیدرآباد: تلگو ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔تلنگانہ کے 19 اضلاع میں درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آندھرا پردیش کے 11 اضلاع میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔
حکام کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت آندھرا پردیش کے پیدوگورالہ میں 47.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ تلنگانہ کے نرمل میں 46.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج ہوا۔آج ریاست تلنگانہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نرمل ضلع کے دلاور پور میں 46.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی ضلع ہنمکونڈہ کے دھرما ساگر، کریم نگر ضلع کے چوپہ پنڈی اور پیدا پلی ضلع کے اودیلا میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ گریٹر حیدرآباد میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سے تجاوز کر گیا وہیں سب سے
زیادہ درجہ حرارت 42.4 ڈگری سیلسیس یونیورسٹی آف حیدرآباد کے علاقے میں ریکارڈ کیا گیا۔




