این آر آئی

یوم آزادی ہند تقریب سفارت خانہ ہند ریاض میں انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی

ریاض ۔ کے این واصف
یوم آزادی ہند کی تقریب سفارت خانہ ہند ریاض میں انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی۔ قائم مقام سفیر ہند این رام پرساد نے صبح آٹھ بجے ترنگا لہرا کر تقریب کا افتتاح کیا۔ قومی ترانے کے بعد رام پرساد نے صدر جمہوریہ ہند کا پیام پڑھ کر سنایا۔ پرچم کشائی کے بعد انھوں نے سفارت خانے کے احاط میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھا ئی۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج ہم آزادی کا مہا اتسو منا رہے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ شہر کا موسم سخت گرم ہونے کے باوجود اتنی بھاری تعداد میں ہندوستانی مرد و خواتین نے اس تقریب میں شرکت کی اور تقریب کو شاندار کامیابی ہمکنار کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے دو سال کورونا وبا کے باعث ہم یہاں بڑے پیمانے پر قومی تہوار نہیں منا پائے۔ سفیر ہند کے خطاب کے بعد انڈین اسکول کے بچون اور دیگر فنکاروں نے رنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کیا۔ اس موقع پر ایمبیسی آڈیٹوریم مین ڈاکیومنٹری منسٹری فلمز بھی دکھائی گیئں۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو آزادی کی مبارکباد دی اور قائم سفیر اور سفارت کاروں کے ہمراہ تصویریں بنوائی مٹھائیوں اور مشروبات سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button