اسپشل اسٹوری

شادی کے صرف 14 دن بعد ہی نئی نویلی دلہن نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا، وجہ جان کر آپ رہ جائیں گے حیران

حیدرآباد _ یکم جون ( اردولیکس ڈیسک) آج کل لوگ سوشل میڈیا یعنی اپنے موبائل فون میں اس قدر مصروف ہیں کہ انہیں اندازہ تک نہیں کہ اس کے سماج پر کتنے برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ جہاں بھی دیکھیں لوگ اپنے فون میں مصروف نظر آتے ہیں، چاہے گھر میں ہو یا باہر۔ لوگوں کا موبائل فون کی طرف لگاؤ ​​دیکھ کر ہمارے ذہن میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا آپ سوشل میڈیا اور موبائل فون کے لیے اپنی فیملی کو چھوڑ دیں گے؟ نہیں ۔

 

 

لیکن آج ہم آپ کو ایک  ایسا ہی واقعہ بتانے جا رہے ہیں۔ جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ دراصل یہ معاملہ بہار کا ہے جہاں ایک نئی دلہن نے اپنے شوہر کو صرف موبائل فون کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ابھی تک ان کی شادی کو 15 دن بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر اور سسرال والے ہمیشہ بیوی کو موبائل استعمال کرنے سے روکتے  تھے۔ شوہر اور سسرال والوں کی اس بات سے بیوی ناراض ہوئی تو اس نے اپنے والدین کو اس کی اطلاع دی۔ دوسری جانب بہن کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر بھائی نے بہنوئی کی طرف بندوق تان لی۔ جس کی وجہ سے معاملہ  پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے دلہن کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے اور بندوق بھی قبضے میں لے لی ہے جو اس نے اپنے بہنوئی کی طرف تانی تھی۔ سسرال چھوڑ کر دلہن اپنے میکہ چلی گئی ۔

 

دراصل یہ معاملہ بہار کے ضلع حاجی پور کے لال گنج پولیس اسٹیشن علاقہ کا ہے جہاں صرف 14 روز قبل الیاس نامی نوجوان کی حاجی پور کی رہائشی صبا خاتون سے بڑی دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی۔  سسرال آنے کے بعد موبائل فون ہر وقت دلہن کے ہاتھ میں رہتا تھا۔

 

جس پر شوہر اور سسرال والے اسے روکتے تھے ۔ گھر والے ہمیشہ صباء سے کہتے تھے کہ یہ عادت چھوڑ دو۔ سسرال کے مطابق صبا صبح سے شام تک ہر وقت سوشل میڈیا انسٹاگرام، ایف بی اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایکٹو رہتی تھی۔ جس کی وجہ سے اس نے گھر کی طرف توجہ نہیں دی۔ اس پر شوہر الیاس نے صبا کو موبائل کے حوالے سے تنگ کرنا شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے صبا کو سسرال کی یہ پابندی پسند نہیں آئی۔

 

 

ان تمام باتوں کے  سے اس نے اپنی ماں کو اپنے گھر بلایا اور روتے ہوئے سب کچھ بتا دیا۔ کہ شوہر، ساس اور سسر انہیں موبائل استعمال کرنے سے روکتے ہیں۔ بیٹی کے رونے کی آواز سن کر ماں نے  گھر کے دیگر افراد کو  صبا کے سسرال طلب کرلیا ۔ وہاں پہنچ کر صبا کے گھر والوں نے سسرال والوں سے جھگڑنا شروع کر دیا۔

 

 

اس پر شوہر اور سسرال والوں نے اپنی بات رکھی لیکن صبا کے گھر والے کچھ سننے کو تیار نہ تھے۔ معاملہ بننے کے بجائے بگڑنے لگا۔ حد تو  تب ہو گئی جب صبا کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر اس کے بھائی نے بہنوئی کی طرف بندوق تان لی۔ بھائی کی یہ حرکت دیکھ کر سسرال  میں کہرام مچ گیا۔

 

 

 

معاملہ اتنا آگے بڑھا کہ یہ پولیس اسٹیشن تک جا پہنچا۔ کسی نے اس کی اطلاع لال گنج پولیس اسٹیشن کی پولیس کو دی۔ جس کے بعد پولیس دونوں طرف کے لوگوں کو اسٹیشن لے آئی۔معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بہنوئی پر بندوق تاننے والے برادر نسبتی کو گرفتار کرلیا۔

 

اور بندوق بھی ضبط کر لی  دونوں فریقین نے پولیس کو اپنا موقف سنایا لیکن نوبیاہتا دلہن نے موبائل نہیں بلکہ اپنے شوہر کو چھوڑنا ہی درست سمجھا۔ اور وہ اپنے والدین کے ساتھ اپنے  گھر چلی گئی..اور شوہر اسے جاتا دیکھتا رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button