تلنگانہ
حیدراباد میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاجی دھرنا
حیدراباد : نیٹ پیپر لیک اور ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی نے اتوار کے روز حیدرآباد کے دھرنا چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے حکومت پر امتحانی نظام میں شفافیت برقرار رکھنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا۔
احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ بار بار ہونے والے پرچہ لیک کے واقعات نے لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو متاثر کیا ہے، جبکہ روزگار کے مواقع میں کمی نوجوانوں کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے
۔ مظاہرین نے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے امتحانات اور تقرریوں کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنانے، پرچہ لیک میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور بے روزگاری کے مسئلہ کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔



