ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے: سب سے زیادہ خون کا عطیہ فراہم کرنے پر نظام آباد پولیس کو گورنر کا اعزاز

نظام آباد 14 جون (اردو لیکس) عالمی یوم بلڈ ڈونر کے موقع پر تلنگانہ ریڈ کراس سوسائٹی ریاستی شاخ کے زیر اہتمام لوک بھون حیدرآباد میں ایوارڈز تقیسم کا انعقاد عمل آیا اس تقریب میں مہمان خصوصی ریاستی گورنر شیو پرتاب شکلا نے شرکت کی اور خون کا عطیہ کرنے والوں، خون کے فروغ دینے والوں تنظیموں اور خون کے فنڈز فراہم کرنے والوں کو ایوارڈز پیش کئے
نظام آباد پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا کی جانب سے اس ایوارڈ کوپرکاش اسسٹنٹ کمشنر پولیس نے ریاستی گورنر کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کیا واضح رہے کہ محکمہ پولیس نظام آباد کے ذریعے سب سے زیادہ خون کا عطیہ فراہم کرنے پر ایوارڈ پیش کیا گیا علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ریونیو ایمپلائز ایسوسی کے صدر رمن ریڈی جنرل سیکرٹری اور پرشانت ایم آر اوکی جانب سے سب سے زیادہ خون کا عطیہ دینے پر ان دونوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں بھی ایوارڈ ز سے نوازا گیا
اس تقریب میں ڈسٹرکٹ ریڈ کراس چیرمین بوسا انجیلو ، ریاستی ایگزیکٹو ممبر تھوٹا راج شیکھر ، خازن کروپا رویندر ،ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو ممبر سوریا نارائن نے شرکت کی علاوہ ازیں لوک بھون خون کا عطیہ کمیپ کا انعقاد عمل لایا گیا جس میں 87 مرتبہ خون کا عطیہ ریاستی ایگزیکٹو ممبر تھوٹا راج شیکھر ریڈی بھی شامل ہیں ریاستی گورنر نے تھوٹا راج شیکھر ریڈی کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی



