تلنگانہ

حیدرآباد کے مضافاتی علاقے باچوپلی میں بارش سے 7 افراد ہلاک _ اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے حادثہ

حیدرآباد  _ 8 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد شہر میں منگل کی شام موسلا دھار بارش نے 7 افراد کی جان لے لی ۔زیر تعمیر عمارت کے  اسٹیننگ دیوار گرنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حکام نے بتایا کہ تمام مرنے والے چھتیس گڑھ اور اڈیشہ ریاستوں کے مزدور تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ واقعہ منگل کی رات میڈچل ضلع کے باچوپلی میں رینوکا ایلمماں کالونی میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ہورائزن راج کنسٹرکشن کمپنی ضلع میڈچل کے باچوپلی رینوکا ایلمماں کالونی میں سروے نمبر 345,406 میں HMDA کی اجازت سے سیلر، 5 بالائی منزلوں کے ساتھ ایک رہائشی عمارت تعمیر کر رہی ہے جس کا رقبہ تقریباً دو ہزار مربع میٹر اس عمارت کی تعمیر میں اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ ریاستوں کے بہت سے مزدور کام کر رہے ہیں۔ مزدور تعمیراتی جگہ پر ٹین شیڈ میں رہ رہے ہیں۔

 

منگل کی رات ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث عمارت کے اردگرد بنائی گئی دیوار مزدوروں کے شیڈ پر گر گئی۔ یہ واقعہ شدید بارش میں پیش آیا اور مزدور چیختے ہوئے شیڈوں سے باہر بھاگ گئے۔ سات افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ۔ بچ جانے والوں میں سے کچھ زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ممتا اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی لوگوں سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور جی ایچ ایم سی کا عملہ موقع پر پہنچ گئے۔

 

منہدم ہونے والی دیوار کا ملبہ منگل کی رات  سے چہارشنبہ کی صبح تک ہٹایا گیا۔ ملبے ت سے کل سات نعشیں نکالی گئیں۔ بعد ازاں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تمام مرنے والوں کی شناخت چھتیس گڑھ اور اڈیشہ ریاستوں سے  ہے۔ مرنے والوں میں تروپتی ماجھی (20)، شنکر (22)، راجو (25)، راجو کی بیوی خوشی (25)، رام یادو (34)، گیتا (32) اور ہمانشو (4) ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button