نیشنل

امریکی ویزا کے درخواست گزاروں کے لئے ایک خوشخبری ، شخصی انٹرویو کے بغیر ویزا

حیدرآباد_ 5 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) امریکی ویزا کے درخواست گزاروں کے لئے ایک خوشخبری ہے ۔  رواں سال 31 دسمبر تک کئی زمرے کے لوگوں کو بغیر شخصی انٹرویو کے ویزے جاری کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں امریکی محکمہ خارجہ نے قونصل جنرل کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ F, H-1, H-3, H4, N, M, Wo, P, Q, Academic J ویزوں کے لیے شخصی  انٹرویوز نہیں ہوں گے ۔ تاہم، حکام نے واضح کیا کہ ان لوگوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی جنہوں نے ماضی میں درخواستیں دی ہیں اور ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button