تلنگانہ

تلنگانہ کے ڈی جی پی نے باکسنگ چیمپئن نکہت زرین کو مبارکباد پیش کی

حیدرآباد، 6 اپریل: تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار نے آج نکھت زرین کو جنہوں نے ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ کے 50 کلوگرام زمرے میں سونے کا تمغہ جیت کر ریکارڈ قائم کیا، کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

بی آر کے آر بھون میں ورلڈ باکسنگ چیمپئن نکھت زرین نے آج سے ایس شانتی کماری سے خیر سگالی ملاقات کی۔  ڈی جی پی انجنی کمار نے نکھت زرین کو مبارکباد پیش کی جو اس موقع پر ایک میٹنگ میں حصہ لینے کیلئے وہاں موجود تھے۔

ڈی جی پی انجنی کمار نے کہا کہ اس جیت کے ساتھ ہی نکھت زرین نے دوسری ہندوستانی باکسر کے طور پر ایک سے زیادہ مرتبہ عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کی تاریخ رقم کی ہے اور زرین آج کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button