تلنگانہ

تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، 102 جائیدادوں پر بھرتی

تلنگانہ حکومت کے محکمہ معاشیات و شماریات میں 102 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے تحت ملٹی پرپز سوشل آرگنائزر (ایم پی ایس او) اور اسسٹنٹ اسٹیٹسٹیکل آفیسر (اے ایس او) کی جائیدادوں پر بھرتی کی جائے گی۔

 

درخواستیں 30 اکتوبر سے 27 نومبر تک آن لائن قبول کی جائیں گی۔ درخواست دینے والے امیدواروں کی عمر 18 سے 44 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ محفوظ زمروں کے امیدواروں کو حکومتی قواعد کے مطابق عمر میں رعایت حاصل ہوگی۔

 

امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا کالج سے شماریات، ریاضی، معاشیات، کامرس یا کمپیوٹر سائنس جیسے متعلقہ مضامین کے ساتھ ڈگری کامیاب کرچکے ہوں۔ تعلیمی قابلیت، امتحان کے طریقۂ کار، نصاب اور جائیدادوں کی تفصیلات کے لیے امیدوار تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button