تلنگانہ

حیدرآباد میں نعرئہ تکبیر نعرئہ رسالت کی گونج میں شان سے نکلا جلوس محمدی _ لاکھوں عاشقان رسول شریک

حیدرآباد _ 2 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر شہر کے کئی مقامات سے میلاد جلوس نکالا گیا۔ تاریخی مکہ مسجد سے اتوار کو بعد نماز ظہر انتہائی عظیم الشان مرکزی میلا وجلوس برآمد ہوا جس میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان رسول شریک تھے۔

 

نماز ظہر سے یہ سلسلہ تقریباً بعد نماز عشاء تک جاری رہا۔ سارا شهر جشن میلاد کا منظر پیش کر رہا تھا۔ مرکزی میلاد جلوس کمیٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام اس مرتبہ 15 ربیع الاول کو مرکزی میلاد جلوس نکالا گیا۔ 12 ربیع الاول کو دیگر برادران وطن کے تہوار کی وجہ سے مرکزی میلاد جلوس کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تہوار کی وجہ سے میلاد جلوس ملتوی کردیا گیا تھا گنیش وسرجن کی وجہ سے میلاد جلوس ملتوی کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے فیصلہ کی ستائش کی تھی۔

 

کمشنر پولیس حیدر آباد سی وی آنند نے تاریخی چار مینار کے روبرو مرکزی میلاد جلوس کا استقبال کیا۔ کمشنر پولیس حیدر آباد نے میلاد جلوس کمیٹی کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شہر میں امن و ضبط کی برقراری کے لئے اپنے جلوس کی قربانی دی۔ کمشنر پولیس کی اس موقع پر کمیٹی کے ذمہ داروں نے شال پوشی کی۔ جوائنٹ کمشنرس، اڈیشنل کمشنرس کے علاوہ ڈی سی پی ساوتھ زون پی سائی چینیہ نے رات دیر گئے تک جلوس کی راست نگرانی کی۔ انہوں نے جلوس کو انتہائی پر امن قرار دیا اور جلوس کے ذمہ داروں کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button