نیشنل

گلبرگہ نارتھ سے محترمہ کنیز فاطمہ دوسری مرتبہ کامیاب

گلبرگہ _ 13 مئی ( اردولیکس) کرناٹک اسمبلی انتخابات میں گلبرگہ نارتھ سے کانگریس رکن اسمبلی کنیز فاطمہ ایک بار پھر ایک مرتبہ کامیابی حاصل کرلیں ۔ کنیز فاطمہ نے  سخت مقابلے میں بی جے پی کے چندرکانت پاٹل کے خلاف تقریبا 3000 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلیں۔یہاں سے کانگریس – 80538، بی جے پی – 77559، جے ڈی ایس – 17048 ہے۔

کنیز فاطمہ ، مرحوم قمر الاسلام، سابق وزیر کی اہلیہ ہیں۔ قمر الاسلام کی وفات کے بعد وہ سرگرم سیاست میں آگئیں۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کنیز فاطمہ نے گلبرگہ سے 5,940 ووٹوں  سے کامیابی حاصل کی تھی ۔کانگریس 2008 سے اس حلقہ سے جیت رہی ہے

 

جب حجاب کے معاملے نے ریاست کی سیاست میں ہلچل مچا دی تو کنیز فاطمہ نے اسمبلی کی عمارت کے اندر حجاب پہننے کا چیلنج دے کر توجہ حاصل کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button