نیشنل

بریکنگ نیوز _ یونیفارم سیول کوڈ پر رائے بھیجنے کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی

نئی دہلی _ لا کمیشن نے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) پر رائے اور آراء بھیجنے کی آخری تاریخ 28 جولائی تک بڑھا دی ہے۔ لاء پینل نے پہلے عوام اور تنظیموں سے کہا تھا کہ وہ 14 جولائی اپنے خیالات پیش کریں۔عوام کو اپنے خیالات کو پیش کرنے کی آخری تاریخ جمعہ تھی جسے آج  میں بڑھا دیا گیا۔

 

ایک عوامی نوٹس میں، لاء پینل نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے موضوع پر عوام کے زبردست ردعمل اور مختلف حلقوں سے اپنے تبصرے پیش کرنے کے لیے وقت میں توسیع کے حوالے سے موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کو دیکھتے ہوئے، لاء کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء اور تجاویز پیش کرنے کے لیے دو ہفتے کی توسیع دیں۔”

 

"کوئی بھی دلچسپی رکھنے والا فرد، ادارہ یا تنظیم 28 جولائی تک کمیشن کی ویب سائٹ پر یو سی سی پر تبصرے پیش کر سکتا ہے،

متعلقہ خبریں

Back to top button