ایجوکیشن

پورلہ خورد میں مجلس کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ میں سالارِ ملت ماڈل پیپرز تقسیم

اوٹکور: 17 نومبر (اردو لیکس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ضلع نارائن پیٹ کے صدر عبدالقادر صاحب کی ہدایت اور مجلس کے منڈل صدر مولوی حافظ عبدالرحمن کی رہنمائی میں پورلہ خورد ،میں دسویں جماعت (ایس ایس سی) کے طلبہ میں سالارِ ملت ماڈل پیپرز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر محمد مجاہد نمائندہ وارڈ ممبر گرام پنچایت اوٹکور کے ہاتھوں طلبہ میں ماڈل پیپرز کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر پورلہ خورد ،ٹاؤن جنرل سکریٹری ولایت پاشاہ، منڈل جوائنٹ سکریٹری بابو میاں، شاکر خان، محمد فاروق، آصف رامپور، فتح علی اور مجلس کے دیگر اراکین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button