ایجوکیشن

تلنگانہ ایمسیٹ امتحان کے جمعہ کو نتائج _ نتائج کے لئے اندر دی گئی لنک کلک کریں

حئدرآباد_ 11 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ ایمسیٹ امتحان کے نتائج  12 اگست  کو جاری ہوں گے۔۔ ایمسیٹ کمیٹی کل نتائج کی اجرائی کو منظوری دے دی ہے ۔ گزشتہ ماہ 18 سے 21 تاریخ تک انجینئرنگ، 30 اور 31 تاریخ کو ایگریکلچر اور فارما ایمسیٹ امتحان منعقد کیا گیا۔ 1,56,812 طلباء نے انجینئرنگ اور 80,575 طلباء نے ایگریکلچر اور فارما ایمسیٹ امتحان میں شرکت کی۔امتحان کی پرائمری ” کی ” جاری کرتے ہوئے طلبہ سے اعتراضات وصول کیے گئے۔ فائنل کی کے ساتھ نتائج کا تجزیہ ایمسیٹ کمیٹی کرے گی اور فیصلہ لیا جائے گا۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی جمعہ 12 اگست کو 11 بجے دن نتائج کا اعلان کریں گی۔ نتائج اس ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں

www.eamcet.tsche.ac.in

متعلقہ خبریں

Back to top button