تلنگانہ

تلنگانہ کے بعض اضلاع میں گرج چمک ہواؤں کے ساتھ بارش۔ بجلی گرنے سے دو کسان ہلاک: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آج کئی مقامات پر گرج چمک اور زوردار ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ کل تک ریاست میں جھلسا دینے والی گرمی تھی اور اعظم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا تھا جن اضلاع میں بارش ہوئی وہاں موسم بدل گیا ہے اور لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔

 

ورنگل ضلع میں بارش ہوئی ضلع مولوگ کے ایٹو رو ناگارم میں ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ دیکھا گیا۔ نلگنڈہ میں بھی کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ مولوگ ضلع کے ایٹو رو ناگارم میں 46 سالہ بولایا اور جنگاؤں کے رگھونات پلی میں اجئے نامی کسان کی بجلی گرنے سے موت ہوئی۔

 

ریاست کے بعض مقامات پر بارش کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ساتھ ہی مارکیٹ یارڈ میں رکھے اناج کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button