جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔

لکھنؤ _. ایک لاری کی لاپرواہی کے باعث ایک خاتون کی اسکوٹی چکناچور ہوگئی، لیکن خوش قسمتی سے خاتون محفوظ رہی۔یہ واقعہ اترپردیش کے ایک گاؤں کا بتایا جاتا ہے واقعہ یوں پیش آیا کہ ایک لاری جو اینٹیں لے جا رہی تھی، کے پیچھے ایک خاتون اپنی اسکوٹی پر جا رہی تھی۔ اچانک ویاں لاری رُک گئی اور پھر پیچھے کی طرف چلنے لگی۔
خاتون نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فوراً اسکوٹی سے چھلانگ لگا دی۔ لاری سیدھی اسکوٹی پر چڑھ گئی، جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، مگر خاتون بالکل محفوظ رہی۔
یہ واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ نیٹیزنز (انٹرنیٹ صارفین) اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں
"بال بال بچی… تھوڑا سا فرق ہوتا تو جان جا سکتی تھی بعض افراد نے ڈرائیور پر غصہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاید سو رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق، پولیس نے اس واقعے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔