جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں اراضی تنازعہ پر نوجوان کا بہیمانہ قتل، حافظ بابا نگر میں واردات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں اراضی تنازعہ پر پیر کی نصف شب ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل کی واردات سے سنسنی پھیل گئی۔ کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے حدود میں حفیظ بابا نگر علاقہ میں فرح اسکول کے پیچھے سید عمر نامی نوجوان پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا گیا۔
مقتول کے بڑے بھائی سید رشید نے الزام عائد کیا کہ اراضی تنازعہ کے معاملے میں ان کے بھائی عمر کو جاننے والے افراد نے بے رحمی سے چاقو کے وار کرتے ہوئے قتل کردیا۔ واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
قتل کی وجوہات اور ملزمین کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔



