تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کو دھکا _ 25 دن بعد کانگریس میں شامل بی آر ایس رکن اسمبلی کی گھر واپسی

حیدرآباد_ ،30 جولائی ( اردولیکس ) چیف منسٹر ریونت ریڈی اور وزیر آبکاری جوپلی کرشنا راؤ کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب گدوال کے بی آر ایس رکن اسمبلی کرشنا موہن ریڈی، جنہوں نے حال ہی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اپنا ارادہ بدل کر بی آر ایس پارٹی میں واپس آگئے۔اس طرح کرشنا موہن ریڈی نے 25 دن بعد گھر واپس ہوگئے۔کرشناموہن ریڈی نے اسمبلی میں بی آر ایس کے ورکنگ صدر تارک راماراو سے ملاقات کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ بی آر ایس پارٹی میں ہی رہیں گے۔ کے ٹی آر سے ملاقات کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ 6 جولائی کو کرشن موہن ریڈی نے محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے وزیر آبکاری جوپلی کرشنا راو کے ساتھ مل کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انہیں کانگریس کا کھنڈوا پہنایا تھا۔

 

وزیر جوپلی کرشنا راؤ اور ناگرکرنول کے رکن پارلیمنٹ ملو روی نے اس پروگرام میں شرکت کی تھی لیکن آج اچانک کرشنا موہن نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے گھر واپس ہوگئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button