نیشنل

گھر میں گھس کر ٹیچر اور اس کے بیوی بچوں کو گولیاں ماردی گئیں۔ اترپردیش میں دل دہلادینے والا واقعہ

نئی دہلی ۔ اتر پردیش کے امیٹھی میں ایک ٹیچر اس کی بیوی اور دو معصوم بچوں کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شام تقریباً 7 بجے شیو رتن گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں گھر میں گھس کر اس واردات کو انجام دیا گیا جس کے بعد وہاں سنسنی پھیل گئی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ اہوروا بھوانی قصبہ کے چوراہے پر کرایہ کے مکان میں ٹیچر سنیل کمار (35 سال) اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتے تھے۔ سنیل کمار پی ایم شری ودیالیہ پنہونا میں اسسٹنٹ ٹیچر تھے۔ جمعرات کی شام کچھ مسلح افراد ان کی رہائش پر پہنچے اور ان پر ان کے ارکان خاندان پرگولیاں چلا دی گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امیٹھی کے رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی فون پر متاثرہ خاندان کے ذمہ داروں سے فون پر بات کروائی۔

 

راہل گاندھی نے انصاف فراہم کرنے اور مجرموں کو سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ہر ممکن مدد اور معاوضہ فراہم کروانے کا بھی یقین دلایا۔ پولیس نے قتل واقعہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button