جرائم و حادثات
چلتی بس میں خاتون مسافر کی عصمت ریزی _ حیدرآباد کے قریب واقعہ

حیدرآباد _ 30 جولائی ( اردولیکس) چلتی بس میں ایک ڈرائیور کی جانب سے خاتون مسافر کی عصمت ریزی کا گھناونا واقعہ تلنگانہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے نرمل ضلع سے آندھراپردیش کے پرکاشم جانے والی ایک خانگی ٹراویل بس میں ایک خاتون کی بس ڈرائیور نے اس وقت عصمت ریزی کی جب بس میں دوسرے کوئی اور مسافر نہیں تھے ۔ بس میں دو ڈرائیور تھے
ان میں سے ایک بس ڈرائیور سددیا بس چلا رہا تھا اور دوسرا کرشنا نے خاتون کو تنہا پاکر اس کے قریب آیا ۔اور اس کے منہ میں کپڑا دھونس کر اس کی عصمت ریزی کی۔ بعد ازاں خاتون 100 نمبر پر فون کرکے اس واقعہ کی اطلاع دی۔پولیس نے بس کو عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں روک کر تلاشی لی
۔اس موقع پر ڈرائیور سددیا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔بعد ازاں کرشنا کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے خاتون کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔