Uncategorized
ٹکٹ نہ ملنے پر کانگریس لیڈر نے خودکشی کی کوشش کی _ تلنگانہ کے بانسواڑہ میں واقعہ
کاماریڈی _ تلنگانہ کے بانسواڑہ اسمبلی حلقہ سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر کانگریس لیڈر نے خودکشی کی کوشش کی۔بانسواڑہ سے دوسرے لیڈر کو ٹکٹ دینے پر کاسولا بالاراجو نے انتہائی مایوسی کی حالت میں کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔
کانگریس پارٹی نے اینگولا رویندر ریڈی کو بانسواڑہ سے پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے بالاراجو،جو پچھلے کچھ سالوں سے پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مایوس ہو کر بالاراجو نے بانسواڑہ میں اپنے گھر کے اندر جا کر کیڑے مار دوا مونو کروٹوفاس کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔پارٹی کارکنوں نے انہیں فوری طور پر علاج کے لیے نظام آباد منتقل کیا۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے