تلنگانہ

بریکنگ نیوز۔چیف منسٹر تلنگانہ کے ہیلی کاپٹر میں ایک بار پھر خرابی

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھر راؤ کے ہیلی کاپٹر میں ایک مرتبہ پھر تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔

 

وہ آج حلقہ اسمبلی کاغذ نگر میں بی آر ایس کے جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے پہنچے، جلسہ عام سے خطاب کے بعد وہ وہاں سے آصف آباد کے لیے روانہ ہونے والے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی

 

جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سرپور میں ہی رک گیا۔ چیف منسٹر وہاں سے سڑک کے راستہ آصف آباد کیلیے روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ اندرون ایک ہفتہ چیف منسٹر کے ہیلی کاپٹر میں دوسری مرتبہ خرابی پیدا ہوئی ہے۔

 

چیف منسٹر متحدہ ضلع عادل آباد میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں جہاں وہ آج مزید دو جلسوں سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button