تلنگانہ

جگتیال ضلع کے کتھلاپور زیڈ پی ٹی سی بھومیا کی بیٹی نے کرلی خودکشی

جگتیال _ 14 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک نوجوان لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ  کٹھلاپور منڈل کے چنتا کنٹا گاؤں میں پیش آیا۔ کتھلاپور منڈل کے زیڈ پی ٹی سی ناگم بھومیا کی بیٹی 22 سالہ  وشمیتا  نے  اس وقت پھانسی لگا کر خودکشی کرلی جب گھر پر کوئی نہیں تھا۔

وشمیتا کی خودکشی کی وجہ عاشق کی جانب سے شادی سے انکار بتائی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کو شبہ ہے کہ وہ سرسلہ ضلع کے رودرنگی گاؤں کے ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی جو حیدرآباد کے ایک مشہور ہاسپٹل میں ڈاکٹر ہے لیکن اس نے شادی سے انکار کردیا۔ کتھلاپور پولیس نے بتایا کہ انہوں نے متوفی کے والد ناگم بھومیا کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button